مالاکنڈ، راولپنڈی ، لاہور ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

جمعرات 14 مئی 2015 13:19

مالاکنڈ، راولپنڈی ، لاہور ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ..

لاہور/ اسلام آباد/پشاور /مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، راولپنڈی ، لاہور ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا تاہم اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہورڈویڑن، اسلام ا?باد ، فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے ۔

سندھ ، بلوچستان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا -

متعلقہ عنوان :