لندن ‘ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل،برطانوی ٹی وی

جمعرات 14 مئی 2015 13:25

لندن ‘ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل،برطانوی ٹی وی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا گیاپولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کے مطابق لندن پولیس کو ایک ماں اور دو بیٹیوں کی لاشیں مشرقی لندن کے علاقے چاڈ ویل ہیتھ کے گھر سے ملیں ‘ والد کی لاش گھر سے تھوڑے فاصلے پر درخت سے لٹکی ملی۔پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کے مطابق 37 سال کی خاتون، تیرہ سال کی دو بیٹوں اور 45 سال کے والد کے جسم پر تشدد کے نشان نہیں ملے تاہم قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :