کیون پیٹرسن آئی پی ایل میں واپسی سے قبل ہی زخمی ہو گئے

جمعرات 14 مئی 2015 14:46

کیون پیٹرسن آئی پی ایل میں واپسی سے قبل ہی زخمی ہو گئے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے انگلش ٹیم میں واپسی کا خوا ب ادھورا رہ جانے کے بعد پھر سے انڈین پریمیئر لیگ میں واپسی کی تھی لیکن ٹیم کا حصہ بننے سے قبل وہ ان فٹ ہو گئے۔

(جاری ہے)

کیون پیٹرسن انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم سن رائزرز حیدر آباد کو چھوڑ کر کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ چلے گئے تھے تا کہ اچھی کارکردگی کے ذریعے انگلش ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار کریں لیکن اینڈریو سٹراس کے انگلش بورڈ کا ڈائریکٹر کرکٹ بننے کے بعد پیٹرسن کی ٹیم میں واپسی کا امکان ختم ہو گیا ہے۔

کیون پیٹرسن نے پھر سے آئی پی ایل میں واپسی کا فیصلہ کیا لیکن سن رائزرز حیدر آباد کو جوائن کرنے سے قبل ہی وہ پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہو گئے۔ انہیں یہ انجری سرے کاؤنٹی کی طرف سے 326 رنز کی اننگز کے دوران ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :