دورہ پاکستان کیلئے زمبابوین کرکٹ ٹیم میں گالفر بھی کھیلے گا

جمعرات 14 مئی 2015 14:46

دورہ پاکستان کیلئے زمبابوین کرکٹ ٹیم میں گالفر بھی کھیلے گا

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) پاکستان کا دورہ کرنے والی زمبابوے کی کرکٹ ٹیم میں ایک گالفر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ نوجوان گریم کریمر آل راؤنڈر ہیں اور سپن بولنگ کے ساتھ ساتھ مڈل آرڈر پر بیٹنگ بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال مالی مسائل کی وجہ سے کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا اور پروفیشنل گالف کھیلنا شروع کر دی تھی۔

(جاری ہے)

گریم کریمر اچھے گالفر بھی ہیں تاہم زمبابوے میں کھیلوں کا مستقبل تاریک دکھائی دیتا ہے، اس لئے وہ اپنے گالف کیریئر کو بھی بغیر مالی معاونت کے جاری نہیں رکھ سکتے۔گریم کریمر ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ نہیں تھے تاہم زمبابوے کرکٹ بورڈ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ دورہ پاکستان سے حاصل ہونے والی آمدنی میں تمام کرکٹرز کو بھی حصہ دیا جائے گا اور یوں گریم بھی ٹیم میں شمولیت پر آمادہ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :