انٹر ریجنل یوتھ گیمز،تائیکوانڈوچمپئن شپ شروع ہوگئی

جمعرات 14 مئی 2015 17:58

انٹر ریجنل یوتھ گیمز،تائیکوانڈوچمپئن شپ شروع ہوگئی

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) پشاور میں کھیلی جانیوالی انٹر ریجنل یوتھ گیمز کی مناسبت سے تائیکوانڈوچمپئن شپ شروع ہوگئی ،سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے ایونٹ کا قاعدہ افتتاح کیا ۔انکے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخواطارق محمود اور صوبائی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر الیاس آفریدی اور سیکرٹری مرتضیٰ بنگش بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواتائیکوانڈوایسوسی ایشن کی نگرانی قیوم سٹیڈیم کے سپورٹس آرینامیں کھیلی جانیوالی انٹر ریجنل تائیکوانڈوچمپئن شپ کے پہلے روز فلائی ویٹ کے مقابلے میں بنوں ریجن کے وہاب نے پہلی ایبٹ آباد کے سردارولی نے دوسری جبکہ کوہاٹ کے محمد عظیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔فیدر ویٹ میں کوہاٹ کے سیف اﷲ اور ڈی آئی خان کے گلبدین باالترتیب پہلے اور دوسرے جبکہ بنوں کے ثاقب نے تیسرے نمبر پر رہے۔

ویلٹرویٹ کے ایونٹ میں ایبٹ آباد کے نعمت اﷲ پہلے،بنوں کے سکین اﷲ دوسرے اورسوات کے اسماعیل تیسرے پوزیشن میں رہے ۔اسی طرح پومزہ کے مقابلے میں رضاخان (کوہاٹ)نے پہلی،شاہ فہد(ایبٹ آباد )نے دوسری اور عمر صادق (سوات)نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔تائیکوانڈوچمپئن شپ آج25مئی کو کھیلاجائیگا ۔