سندھ میں سرکاری اور نجی اداروں میں ملازمت کرنے والی عورتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا،غلام حیدر میمن
جمعرات 14 مئی 2015 18:27
سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء ) ملازمت کی جگہ پر خواتین کو حراساں کیے جانے کے خلاف تحفظ کے ادارے کے ڈائریکٹر انویسٹیگیشن اینڈ رجسٹرار غلام حیدر میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں سرکاری اور نجی اداروں میں ملازمت کرنے والی عورتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ بغیر کسی خوف کے ملازمت کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیٹی روم میرپور ماتھیلو میں پیغام کے عنوان سے منقعدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمت کی جگہ پر خواتین کو حراساں کیے جانے کے خلاف2010 میں قومی اسیمبلی اور سینٹ سے قانون منظور کیا گیا جس کے تحت سرکاری و نجی اداروں میں ملازمت کرنے والی اورگھریلو ملازمہ خواتین کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے تاکہ خواتین بغیر کسی خوف کے ملازمت کر سکیں اس سلسلے میں وہ سندھ کے مختلف اضلاع کے افسروں سے اجلاس کر رہے ہیں اور قانون کے بارے میں آگہی فراہم کر رہے ہیں تاکہ قانون پر عمل ہو سکے اس حوالے سے ملازمت کی جگہ پر خواتین کو حراساں کیے جانے کے خلاف تحفظ کے ادارے کے صوبائی محتسب سندھ جسٹس (ر) پیر علی شاہ کی ہدایات پر سندھ کے 17 اضلاع میں شکایتی سینٹر قائم کیے گئے ہیں اورضلع گھوٹکی سمیت باقی اضلاع میں بھی تمام جلد شکایتی سینٹر قائم ہو جائیں گے تاکہ ملازمت کرنے والی خواتین کی شکایات کو فوری طور پر حل کیا جاسکے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.