ٹنڈومحمدخان ، جمعیت علماء اسلام کا اجلاس ، ضلع بھر میں شراب کی سرعام فروخت پراظہار تشویش ، انتظامیہ فوری نوٹس لیتے ہوئے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرے رہنماؤں کا مطالبہ

جمعرات 14 مئی 2015 18:31

ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام کا اجلاس ، ضلع بھر میں شراب کی سرعام فروخت پر تشویش کا اظہار ، انتظامیہ فوری نوٹس لیتے ہوئے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرے رہنماؤں کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کا ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ضلعی رہنماؤں مولانا محمد ابراہیم سومرو ، مولانا غلام محمد سومرو ، حاجی شہباز خان پٹھان ، مولانا محمد رمضان سومرو ، سید منظور احمد شاہ ، مولانا عبدالبصیر بروہی ، ذیشان سومرو ودیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں ضلع ٹنڈومحمدخان میں شراب کی سرعام فروخت پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اسے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی قرار دیا گیا ، رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ وہ ٹنڈومحمدخان میں شراب کی سرعام فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے منشیات فروشوں کیخلاف فوری کاروائی کرتے بصور ت دیگر جمعیت علماء اسلام بھرپور احتجاج کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :