Live Updates

رمضان المبارک کاچاند 18 جون کونظر آئے گا ، پہلا روز ہ جمعہ کو، عید الفطر 18 جولائی کو ہو گی

ممتاز ماہر فلکیات و قمر شناس پروفیسر حمزہ نعیم کی پیش گوئی

جمعرات 14 مئی 2015 19:21

رمضان المبارک کاچاند 18 جون کونظر آئے گا ، پہلا روز ہ جمعہ کو، عید الفطر ..

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) ممتاز ماہر فلکیات و قمر شناس، علم الاعدادو رویت ہلال ایکسپرٹ پروفیسرمحمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کاچاند 18 جون بروزجمعرات کی شام نظر آئے گا جبکہ یکم رمضان المبارک 19 جون بروزجمعہ کو اور عید الفطر 18 جولائی بروزہفتہ کو ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ شعبان المعظم 1436ھ کامہینہ 30دن پر مشتمل ہو گا جس کے باعث رمضان المبارک 1436ھ کاچاند 30 شعبان بروزجمعرات بمطابق 18جون کی شام نظر آئے گا۔

انہوں نے بتایاکہ رمضان المبار ک کامہینہ 29 ایام پر مبنی ہو گا جس کے باعث شوال کاچاند 29 رمضان المبارک بمطابق 17جولائی بروزجمعہ کی شام نظر آئے گا اس طرح عید الفطر یکم شوال بروزہفتہ بمطابق 18جولائی کو ہو گی ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :