پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 14 مئی 2015 21:07

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 14 اگست ..

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) پنجاب بھر کے تمام سرکاری ، نیم سرکاری ، نجی و پرائیویٹ سکولز و تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی جس کیلئے محکمہ تعلیم سکولز ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی جانب سے سیکشن آفیسر (ACAD-I) کے ذریعے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن نمبر SO(A-I)1-31/2008میں بتایاگیاہے کہ تمام سرکاری ، نیم سرکاری ، نجی ، پرائیویٹ تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے ضمن میں یکم جون بروزپیر سے بند ہو جائیں گے جبکہ موسم گرما کی یہ تعطیلات 14 اگست بروز جمعہ تک جاری رہیں گی نیز 15اگست بروز ہفتہ سے از سر نو کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :