نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد، وزارت خزانہ کا وزیر داخلہ کی طرف سے طلب کردہ 28ارب کا فنڈ دینے سے انکار

حکومت اور وزیر داخلہ کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے

جمعرات 14 مئی 2015 22:22

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد، وزارت خزانہ کا وزیر داخلہ کی طرف سے طلب ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور پروگرام کو موثر بنانے کے لیے طلب کیے گئے 28ارب روپے کے فنڈزوزارت خزانہ نے دینے سے انکار کردیا حکومت اور وزیر داخلہ کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں ۔ کو وزارت داخلہ ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق چوہدری نثار علی خان کی جانب سے بجٹ میں مجوزعہ رقم نہ دینے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک اس وقت دہشت گردی کی خطرناک جنگ کاسامنا ہے جس کے باعث بجٹ میں مطلوبہ رقم فراہم نہ کرتے ہوئے موٹروے ،میٹروبس جیسے منصوبے تو شروع کردئیے گئے ہیں تاہم نیشنل ایکشن پلان متاثر ہونے کا قومی امکان ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کسی بھی اجلاس اور اعلیٰ سطح فیصلوں میں چوہدری نثار علی خان کو بھی نہیں شامل کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے وزارت داخلہ کے ماتحت نادرا کی جانب سے این اے 122کی رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں جلد جمع کرانے پر بھی وزیر داخلہ سے تحفظات ہیں تاہم وزیر داخلہ کسی بھی طور پر وزارت خزانہ اور وزیر اعظم ہاؤس کو خاطر میں لانے کے لیے تیا رنہیں ہیں جس کی بڑی وجہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور پروگرام کو موثر بنانے کے لیے طلب کیے گئے فنڈزدینے سے انکار بتایا جاتا ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :