ذالفقار مرزا کے ناجائز کام نہ کرنے پر وہ میرے خلاف ہوئے: ایس ایس پی ملیر راوَ انور

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 مئی 2015 23:59

ذالفقار مرزا کے ناجائز کام نہ کرنے پر وہ میرے خلاف ہوئے: ایس ایس پی ملیر ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 مئی 2015 ء) ایس ایس پی ملیر راوَ انور کا کہنا ہے کہ ذالفقار مرزا کے ناجائز کام نہ کرنے پر وہ میرے خلاف ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر راوَ انور کا نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذالفقار مرزا کے ناجائز کام نہ کرنے کے باعث وہ میرے خلاف ہوئے۔

(جاری ہے)

ذالفقار مرزا کا سارا معاملہ صرف اور صرف پیسے کا ہے۔

ذالفقار مرزا نے اپنے بیٹے کو برطانیہ میں تعلیم دلوائی تاہم انہیں پاکستان واپس بلا کر چوری چوری کے کام پر لگا دیا۔ راوَ انور نے ذالفقار مرزا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کراچی میں زمینوں پر قبضے میں ملوث رہے ہیں۔ راوَ انور کا مزید کہنا تھا کہ جب تک وہ پولیس میں ہیں تب تک وہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔