چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے ہیڈکوچ وقاریونس سے ٹیم سلیکشن کے اختیارات چھین لئے

جمعہ 15 مئی 2015 11:22

چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے ہیڈکوچ وقاریونس سے ٹیم سلیکشن کے اختیارات ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے ہیڈ کوچ وقاریونس سے ٹیم سلیکشن کے اختیارات چھین لئے جس کے بعد چیف سلیکٹرہارون رشید کیلئے بغیرکسی دباؤ کے مرضی کی ٹیم منتخب کرنے کا راستہ کھل گیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز اور واحد ٹی ٹونٹی میچ میں عبرتناک شکست کے بعد ڈراپ کئے جانیوالے دونوں پلیئرز احمد شہزاد اور عمراکمل کو پاک زمبابوے سیریز میں واپس لانے کا فیصلہ کرلیاگیاہے ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے ہیڈ کوچ وقاریونس سے ٹیم سلیکشن کے اختیارات چھین لئے ہیں جس کے بعد چیف سلیکٹرہارون رشید کیلئے بغیرکسی دباؤ کے مرضی کی ٹیم منتخب کرنے کا راستہ کھل گیاہے ۔ دریں اثنا زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں فوادعالم اور اسد شفیق کو بھی موقع نہ دینے کافیصلہ کیاگیاہے جبکہ راحت علی اور سہیل خان ان فٹ ہونے کے سبب قابل غورنہیں سمجھے جائیں گے ان کی جگہ کراچی کے آل راؤنڈر انورعلی کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :