ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ،پاکستانی کھلاڑی کل سے ایکشن میں دکھائی دیں گے

جمعہ 15 مئی 2015 11:22

ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ،پاکستانی کھلاڑی کل سے ایکشن میں دکھائی دیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء)روس میں شروع ہونے والی ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی کل ہفتہ کو اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے ترجمان کے مطابق تین رکنی قومی ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے پہلے ہی روس پہنچ چکی ہے جہاں ایونٹ میں 169 ممالک سے 592 مرد اور 394 خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

میگا ایونٹ میں شاہد اکبر اور الطاف ارشد مینز جبکہ ناجیہ ویمنز کیٹگری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی پلیئر ناجیہ 16 مئی کو 73 کلو گرام کیٹگری میں حریف برطانوی کھلاڑی جیڈ سلواوین کے مدمقابل ہوں گی، پاکستانی پلیئر شاہد اکبر 17 مئی کو دفاعی اولمپک گولڈ میڈلسٹ جوئل سے 63 کلو گرام کیٹگری میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ پاکستان کے الطاف ارشد 18 مئی کو 80 کلو گرام کیٹگری میں حریف برطانوی کھلاڑی سے نبرد آزما ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ میں شرکت کا مقصد قومی کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل تجربہ فراہم کرنا اور اولمپکس کوالیفائر راؤنڈ کیلئے تیار کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ایتھلیٹس کے پاس اپنی رینکنگ کو بہتر بنانے کا بھی موقع ہے۔