آغا شوکت علی میموریل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2 جون سے ایبٹ آباد میں شروع ہو گا

جمعہ 15 مئی 2015 11:52

آغا شوکت علی میموریل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2 جون سے ایبٹ آباد میں شروع ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آغا شوکت علی میموریل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2 جون سے ایبٹ آباد میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پشاور، اسلام آباد، کشمیر، ایبٹ آباد، بہاولپور اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ لیگ پی بنیاد پرکھیلے جانے والے ایونٹ کا فائنل 6 جون کو کھیلا جائے گا-

متعلقہ عنوان :