آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کلکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف پانچ رنز سے سرخرو

جمعہ 15 مئی 2015 12:47

آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کلکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف پانچ رنز سے سرخرو

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مئی۔2015ء) آئی پی ایل سیزن آٹھ کے میچ نمبر 51 میں ممبئی انڈینز نے کلکتہ نائٹ رائیڈرز کو سخت مقابلے کے بعد پانچ رنز سے ہرا دیا اور یوسف پٹھان کی نصف سنچری رائیگاں چلی گئی ، وانکھیڈے سٹیڈیم میں ممبئی انڈینز نے ہردیک پانڈیا کے ناقابل شکست 61، کائیرون پولارڈ کے 33 اور روہت شرما کے تیس رنز کی بدولت چار وکٹوں پر 171 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

شکیب الحسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے رابن اتھپا نے 25 اور گوتم گمبھیر نے 38 رنز بنا کر اچھی بنیاد رکھی مگر یوسف پٹھان کے پانچ چوکوں اور دو چھکوں سے سجے 52 اور شکیب الحسن کے 23 رنز بھی سات وکٹوں پر 166 رنز بنانے والی ٹیم کو پانچ رنز کی ناکامی سے نہ بچا سکے ۔ ہردیک پانڈیا کو مرد میدان قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :