اداکارہ ثناء اور ان کے شوہر فخر امام تھائی لینڈ سے کراچی واپس پہنچ گئے

جمعہ 15 مئی 2015 12:51

اداکارہ ثناء اور ان کے شوہر فخر امام تھائی لینڈ سے کراچی واپس پہنچ گئے

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) اداکارہ ثناء تھائی لینڈ سے کراچی واپس پہنچ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء اور ان کے شوہر فخر امام نجی ٹی وی چینل کے ایڈونچر شو میں شرکت کے لئے تھائی لینڈ گئے تھے جہاں انہوں نے گیم شو کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ اداکارہ مہوش حیات ، نتاشا ، صائم ، گلوکار جہانزیب سمیت دیگر اداکاروں نے بھی گیم شو میں شرکت کی جبکہ شو کے میزبان احمد علی بٹ تھے ۔ایڈونچر سے بھرپور اس شو کی انٹرنیشنل مارکیٹنگ کرنے کے بعد اس کو نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :