ایف بی آرکی بجلی کے بلوں، دکانوں پر این ٹی این نمبر لکھنے کی تجویز

جمعہ 15 مئی 2015 12:56

ایف بی آرکی بجلی کے بلوں، دکانوں پر این ٹی این نمبر لکھنے کی تجویز

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) ایف بی آرنے بجلی کے بلوں اورتمام چھوٹی بڑی دکانوں پراین ٹی این نمبرلکھنے کی تجویزدیدی۔فیڈرل بورڈ ایف ریونیونے وزارت خزانہ کو آئندہ بجٹ میں چھوٹے بڑے تاجروں کو ایک صف میں کھڑے کرنے کی تجویزدی ہے۔

(جاری ہے)

صنعتی اورکمرشل بجلی کنکشن کیلئے این ٹی این نمبرلازمی قراردیا جائے۔ بجلی بل پربھی این ٹی این نمبر لکھا جائے۔ ایف بی ایرنے تجویزدی ہے کہ این ٹی این نمبرکو ہرچھوٹی بڑی دکان پربھی لکھا جائے اوردکان پراین ٹی این نمبرنہ لکھنے کی صورت میں بھاری جرمانہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :