وعدے اور باتیں سوچ سمجھ کر ہی کر ینی چاہیے‘فلم سٹار میگھا

جمعہ 15 مئی 2015 13:09

وعدے اور باتیں سوچ سمجھ کر ہی کر ینی چاہیے‘فلم سٹار میگھا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ معاشرے میں بے اصول لوگوں کی کوئی عزت نہیں ہو تی ‘جوش کی بجائے ہوش میں باتیں اور وعدے کر نے چاہیے ‘جوبات کی جائے اس پر قائم رہناہی ایک سچ انسان کی پہنچان ہو تی ہے ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔

(جاری ہے)

2015ء سے خصوصی گفتگو میں فلم سٹار میگھا نے کہا کہ زندگی میں تمام وعدے اور باتیں سوچ سمجھ کر ہی کر ینی چاہیے تاکہ پھر ان باتوں اور وعدوں پر عمل بھی کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ جوش میں کی جانیوالی باتیں اور وعدے لوگوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں اور ایسی باتوں کی وجہ سے انسان اپنی مشکلات میں خود ہی اضافہ کر تا ہے۔