پاکستان میں دہشت گردی او تخریب کاری میں راء ملوث ہے تو شواہد عالمی برادری کے سامنے رکھے جائیں ‘ معین الدین حیدر

جمعہ 15 مئی 2015 15:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) سابق گورنر سندھ و وزیر داخلہ جنرل معین الدین حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی او تخریب کاری میں راء ملوث ہے تو شواہد عالمی برادری کے سامنے رکھے جائیں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان میں کمی آنے کے بعد اسماعیلی برادری کے ساتھ ہونے والی دہشت گردی دشمن کی کارستانی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور کشمیر میں مداخلت کی بندش کیلئے پاکستانی اقدامات کا جواب اگر بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے ذریعہ دینا چاہتا ہے تو پھر عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا ہو گا جب بغیر میرٹ کے پولیس میں بھرتیاں ہونگی تو پھر پولیس کارکردگی کیا دکھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس کو بہت سے اختیارات ملے ہیں تاہم ابھی اختیارات کا استعمال نہیں ہو رہا۔ جنرل معین الدین حیدر نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ کراچی میں آپریشن کے بعد امن کسے ہضم نہیں ہو پا رہا اگر بھارت دہشتگردی میں ملوث ہے تو اسکا مکروہ چہرہ ایکسپوز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کے حوالہ سے اسلام آباد کا کردار سنجیدہ ہے مگر اقدامات موثر اور نتیجہ خیز ہونے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :