ٹنڈو محمد خان، انصاری شوگر مل کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر وین الٹ گئی ، خواتین ، بچوں سمیت 18 زخمی

جمعہ 15 مئی 2015 20:09

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) ٹنڈو غلام حیدر کے انصاری شوگر مل کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث مسافر وین الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں خواتین ، مردوں اور بچوں سمیت 18افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں عبدالمجید ، رانو ، عنایت ، خمیرو ، مراداں ، زرینہ ، فضل ، واجداں ، شگن ، امیر علی ، چنیسر ، واجد ، حبدار سمیت دیگر افراد شامل ہیں ، تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال ماتلی منتقل کیا گیا ، جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد پانچ افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ، اطلاعات کے مطابق مسافر وین ، گولاڑچی سے حیدرآباد جارہی تھی کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا ۔

متعلقہ عنوان :