سبی، واٹر ٹیکس کی عدم ادائیگی پرگورنر ہاوس سمیت متعدد سرکاری دفاتر کے پانی کا کنکشن کاٹ دیا گیا

جمعہ 15 مئی 2015 20:31

سبی، واٹر ٹیکس کی عدم ادائیگی پرگورنر ہاوس سمیت متعدد سرکاری دفاتر ..

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) گورنر ہاوس سمیت متعدد سرکاری دفاتر کا پانی واٹر ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کاٹ دیا گیا سرکاری محکمے تاجر برادی اور گھریلو صارفین مشکلات سے بچانے کیلئے اپنے بلوں کو بروقت جمع کرائیں تفصیلات کے مطابق واٹر ٹیکس کلکٹر پی ایچ ای سبی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ دو سالوں سے واٹر ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث گورنر ہاؤس سبی کے پانی کے کنکشن کاٹ دئیے گئے ہیں جبکہ ریڈیو پاکستان،محکمہ موسمیات اے جی آفس کے پانی کے کنکشن بھی واٹر ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث کاٹے جا سکتے ہیں ضلع سبی کے تمام سرکاری دفاتر تاجر برادری اور گھریلو صارفین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے واٹر ٹیکس کے ماہانہ بلوں کر بروقت جمع کریں بصورت دیگر ان کے پانی کے کنکشن کسی بھی وقت کاٹ دئیے جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری صارفین پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :