ملک کے بیشترعلاقوں میں آئندہ دوروزکے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا
پنجاب،خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کاشتکار اتوار سے بدھ تک احتیاطی تدابیر اختیار کریں ٗ محکمہ موسمیات
جمعہ 15 مئی 2015 22:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں آئندہ دوروزکے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات سے بدھ کے دوران اسلام اباد، فاٹا،خیبر پختونخواہ، (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی اائی خان ڈویژن )، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، فیصل اباد، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواٗاندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے روز کوئٹہ، ژوب، ڈی ائی خان، ملتان، اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوا ٗاندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب،خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کاشتکار اتوار سے بدھ تک احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔(جاری ہے)
آئندہ دو روز(ہفتہ اور اتوار) کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا تاہم کشمیر،راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہوراور ہزارہ ڈویژن میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ ائیرپورٹ47 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی12، لاہورسٹی، گجرات 09 اورسیالکوٹ کینٹ میں08 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دادومیں48 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ پڈعیدن 46،رحیم یارخان ،شہید بے نظیرآباد، لاڑکانہ، موہنجوداڑو،سبی،جیکب اباد، سکھر، حیدراباد،چھور 45، روہڑی اور مٹھی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.