میو ہسپتال کے ایم ایس کو دورہ پڑنے پر دوسرے ہسپتال لیجانا پڑا

کارڈیک سنٹر کی تباہی پر تحریک التوائے کار جمع کراچکا ہوں ‘ شیخ علاؤ الدین

جمعہ 15 مئی 2015 22:26

میو ہسپتال کے ایم ایس کو دورہ پڑنے پر دوسرے ہسپتال لیجانا پڑا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) حکومتی جماعت کے رکن شیخ علاؤ الدین نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تحریک التوائے کار پیش کرنے کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میو ہسپتال کے کارڈیک سنٹر کی تباہی پر تحریک التوائے کار جمع کرائی تھی ، خود ایم ایس کو دل کا دورہ پڑنے پر دوسرے ہسپتال لیجانا پڑا ۔

(جاری ہے)

اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مجھے پہلے ہی معلوم تھاکہ کیا ہونے والا ہے ۔

متعلقہ عنوان :