ایم کیو ایم کے گڑھ عزیز آباد اور متحدہ مرکز نائن زیرو کے اطراف میں جمعہ کو اچانک رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی

رینجرز نے نائن زیرو اور اطراف کے علاقوں میں گشت کیا، مختلف مقامات کی تلاشی لی اور واپس روانہ ہوگئی

جمعہ 15 مئی 2015 22:33

ایم کیو ایم کے گڑھ عزیز آباد اور متحدہ مرکز نائن زیرو کے اطراف میں جمعہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) ایم کیو ایم کے گڑھ عزیز آباد اور متحدہ مرکز نائن زیرو کے اطراف میں جمعہ کو اچانک رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی، رینجرز نے نائن زیرو اور اطراف کے علاقوں میں گشت کیا، مختلف مقامات کی تلاشی لی اور واپس روانہ ہوگئی۔رینجرز ذرائع کے مطابق نائن زیروکے اطراف میں اچانک رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی، اہل کاروں نے مختلف گلیوں میں گشت کیا، رینجرز کی جانب سے عزیزآبادکے مختلف علاقوں میں مقامات کی تلاشی بھی لی گئی،ر ینجرز نے عائشہ منزل،مکاچوک اوراطراف کے علاقوں میں گشت پوزیشنز سنبھالیں اور کچھ دیر کے گشت کے بعد واپس روانہ ہوگئے، تاہم علاقے میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے ہیڈکواٹرز نائن زیرو پر مارچ کے مہینے میں چھاپا مارا گیا تھا، جہاں سے سزایافتہ ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری اور غیر قانونی اسلحے کی برآمدگی کا دعوی کیا گیا ، چھاپے کی اطلاع ملتے ہی شہر میں ہلچل مچ گئی، بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں سے ٹریفک غائب ہوگیا۔

(جاری ہے)

رینجرز کے ترجمان کرنل طاہر نے نائن زیرو کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں دو گھنٹے تک کارروائی کی گئی جس میں انھیں کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔