چوتھی سوزکی پنجاب آرم ریسلنگ چمپئن شپ 7 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

ہفتہ 16 مئی 2015 11:22

چوتھی سوزکی پنجاب آرم ریسلنگ چمپئن شپ 7 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) پنجاب آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چوتھی سوزکی پنجاب آرم ریسلنگ چمپئن شپ 7 جون سے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس، راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ راولپنڈی ڈویژنل آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انور سجاد نے بتایا کہ چمپئن شپ میں پنجاب کے 9 ڈویژن کے مرد اور خواتین شرکت کریں گے، جن میں راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میزبانی کے فرائض راولپنڈی کو دیئے گئے ہیں اور یہ چمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی، انور سجاد نے بتایا کہ کی تیاری کے سلسلہ میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 25 مئی کو چیئرمین سید طاہر عباس کاظمی کی صدارت میں ہوگا جس میں چمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کے سلسلہ راولپنڈی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز 6 جون کو شہباز شریف سپورٹس، راولپنڈی میں ہونگے، ٹرائلز میں چکوال، اٹک، میانوالی، راولپنڈی اور جہلم کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور ٹیم کا چناؤ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :