قومی ریسلنگ چمپئن شپ 29 مئی سے شروع ہوگی

ہفتہ 16 مئی 2015 11:22

قومی ریسلنگ چمپئن شپ 29 مئی سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء)پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 61 ویں قومی ریسلنگ چمپئن شپ 29 مئی سے فیصل آباد میں شروع ہوگی ، آرگنائزنگ سیکرٹری اولیمپئن محمد انور نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ریلوے، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں 8 ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں 57 کلوگرام،61 کلوگرام،66 کلوگرام،70 کلوگرام،75 کلوگرام،86 کلوگرام،97 کلوگرام،120 کلوگرام شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ منیجرز میٹنگ 28 مئی کو ہوگی اور کھلاڑیوں کے ویٹ بھی اسی روز کئے جائیں گے، انور نے مزید بتایا کہ چمپئن شپ کے انتظاما ت آئندہ چند روز میں مکمل کر لئے جائیں گے اور یہ چمپئن شپ مصنوعی روشنیوں میں کھیلی جائے گی۔