عورت کی روز کی انتہائی حیرت انگیز خوراک

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 16 مئی 2015 12:42

عورت کی روز کی انتہائی حیرت انگیز خوراک

بھارت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی2015ء) ایک بڑی عمر کی عورت کی خوراک انتہائی حیرت انگیز ہے، وہ روز ایک کلو ریت کھاتی ہے مگر اس کے باوجود بالکل صحت مند ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی سدما دیوی نے زندگی میں پہلی دفعہ 10 سال کی عمر میں، سہیلیوں کے ساتھ مذاق مذاق میں شرط لگا کر ، ریت کھائی تھی، مگر اب وہ چاہ کر بھی خود کو ریت کھانے سے باز نہیں رکھ سکتی۔

سدما اب ہر روز ایک کلو ریت کھاتی ہے۔

(جاری ہے)

کاجری نورپور گاؤں کے لوگ اسے روز دن میں چار بار پلیٹ سے ریت کھاتے ہوئے دیکھتے ہیں، اپنی اس عجیب عادت کے باوجود سدما آج تک کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں گئی۔ گاؤں والوں کے مطابق سدما ریت کو ایسے ہی پسند کرتی ہے جیسے بچے چینی کو۔ سدما کے خاندان میں سوائے اس کے کسی اور کو کسی بھی طرح کی عجیب و غریب چیز کھانے کا شوق نہیں۔

سدما دیوی کا کہنا ہے کہ کرشن کمار سے شادی کے بعد بھی اس نے ریت کھانا نہیں چھوڑا۔اب وہ چار بچوں کی ماں ہے اور دن میں چار بار ریت کھاتی ہے۔اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ریت کھا کر کبھی بیمار نہیں ہوئی، ریت چھوڑ کر اسے بھوک محسوس نہیں ہوتی ۔سدما کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے اس کا باپ اور بھائی ریت کا انتظام کرتے تھے، اب شوہر کرشن کمار کرتا ہے۔