دوسراویمنز ون ڈے :سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ 16 مئی 2015 12:49

دوسراویمنز ون ڈے :سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مئی۔2015ء) سری لنکا نے دوسرے ویمنزون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ۔

(جاری ہے)

آر پریما داسا سٹیڈیم پر ویسٹ انڈین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42.3 اوورز میں 124 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ سٹیفنی ٹیلر 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ۔ ششی کلا سری وردنے نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں میزبان ٹیم نے ہدف 39.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ششی کلا سری وردنے نے42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔