شادی کے بعد میرے شوہر نادر نے مجھے بڑا سپورٹ کیا ‘ اداکارہ مومل شیخ

ہفتہ 16 مئی 2015 12:54

شادی کے بعد میرے شوہر نادر نے مجھے بڑا سپورٹ کیا ‘ اداکارہ مومل شیخ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) سینئر اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں میرے والد کا بڑا نام ہے مگر میں نے ان کے نام کو کبھی بھی کیش نہیں کروایا بلکہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آگے آئی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے میرے خاندان کے 5پانچ لوگ پہلے ہی شوبز کی دنیا میں موجود تھے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا ۔مومل شیخ نے کہا کہ شادی کے بعد میرے شوہر نادر نے مجھے بڑا سپورٹ کیا جس کی وجہ سے مجھ میں بڑا اعتماد آیا ہے ۔ اگر نادر مجھے سپورٹ نہ کرتے تو شاید میں اتنی کامیاب نہ ہوتی ۔