ریو پیرا لمپک گیمز میں ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ توڑنے پر نگاہیں

ہفتہ 16 مئی 2015 13:02

ریو پیرا لمپک گیمز میں ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ توڑنے پر نگاہیں

ریو ڈی جنیرو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مئی۔2015ء) ریو پیرا لمپک گیمز 2016ء کے منتظمین نے 2012ء میں لندن میں منعقدہ پیرا لمپک گیمز میں ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ توڑنے پر نظریں جما لیں ، ان کا کہنا ہے کہ رواں سال ستمبر میں 3.3 ملین ٹکٹیں فروخت ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

لندن کے پیرا لمپک گیمز میں 2.7 ملین ٹکٹیں فروخت ہوئی تھی جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔ ریو پیرا لمپک گیمز 2016ء کے ٹکٹنگ ڈائریکٹر ڈونووان کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف پیرا لمپک گیمز کا ریکارڈ توڑنا ہے، اس لئے 177 ممالک کے شائقین کو سٹیڈیمز میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ 2016ء کے پیرا لمپک گیمز میں میزبان ملک سمیت 178 ممالک سے 4000 سے زائد کھلاڑی 23 مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں قسمت آزمائی کریں گے ۔