پی سی بی نے پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے ٹکٹ کی فروخت کے حقوق نجی بیکری کو دے دیئے

ہفتہ 16 مئی 2015 13:22

پی سی بی نے پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے ٹکٹ کی فروخت کے حقوق نجی بیکری ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) پاکستان کر کٹ بورڈ نے پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے ٹکٹ کی فروخت کے حقوق نجی بیکری کو دے دیئے‘ ٹکٹوں کی فروخٹ بیکری کی تمام شاخوں سے شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تر جمان پی سی بی کے مطابق پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے ٹکٹ کی فروخت شروع کردی ہے ٹکٹ فروخت کرنے کے حقوق نجی بیکری کے پاس ہیں بیکری کی تمام شاخوں سے ٹکٹ صبح 7بجے سے لیکر رات 11بجے تک خریدے جاسکتے ہیں ۔ ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت زیادہ سے زیادہ 1500 جبکہ کم سے کم 250 سو روپے ہوگی اسی طرح ایک روزہ میچز کے لئے ٹکٹس زیادہ سے زیادہ 1000روپے جبکہ کم سے کم 150 روپے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :