ہوم سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان ایک یا دو روز میں کردیا جائے گا، چیف سلیکٹر ہارون رشید

ہفتہ 16 مئی 2015 13:24

ہوم سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان ایک یا دو روز میں کردیا جائے گا، ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان ایک یا دو روز میں کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے ہیڈ کوچ اور کپتانوں سے مشاورت کرلی گئی ہے تاہم چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کے بعد ہی حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ سلیکشن کمیٹی فیصل آباد میں جاری سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہے یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز میں بدترین شکست کے بعد ٹیم سے باہر نوجوان بلے بازوں احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ممکنہ طور پر دوبارہ سکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا واضح رہے کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق 19 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :