پی سی بی کا مالی بجٹ میں اضافے کا مطالبہ

ہفتہ 16 مئی 2015 13:24

پی سی بی کا مالی بجٹ میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ نے آئندہ مالی سال برائے 2015-16ء کے بجٹ میں کر کٹ بورڈ کے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کا موجودہ بجٹ برائے مالی سال 2014-15ء 915 ملین ہے، جو وفاقی حکومت چار حصوں میں جاری کرتی ہے جبکہ ابھی تک سپورٹس بورڈ کو تین حصے بجٹ جاری ہو چکا ہے اور چوتھا حصہ بھی آخری مراحلے میں ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے موجودہ بجٹ کو 39 سپورٹس فیڈریشنز سمیت بورڈ کے انتظامی امور پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ ابھی تک تقریباً چھ سو ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں جس میں تقریباً 80 ملین انتالیس سپورٹس فیڈریشنز کو دیئے جا چکے ہیں۔ سپورٹس فیڈریشن کو پی سی بی کی فنانس سب کمیٹی سے منظوری کے بعد بجٹ دیا جاتا ہے اس سلسلے میں چارٹرڈ اکاؤنٹٹٹ سپورٹس بورڈ کے بجٹ کا آڈٹ کرتا ہے پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے وفاقی حکومت کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ آئندہ بجٹ برائے مالی سال 2015-16ء میں مزید اضافہ کرے۔

متعلقہ عنوان :