برطانیہ کا سب سے اونچا برگر

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 16 مئی 2015 16:34

برطانیہ کا سب سے اونچا برگر

برطانیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی2015ء) ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے برطانیہ کا سب سے اونچا برگر بنایا ہے جو اس کی ایک سالہ بیٹی کے قد سے بھی بڑا ہے۔ ڈھائی فٹ(28 انچ) اونچے اور کریگ ہارکر کی بیٹی سے بڑے اس برگر کی قیمت 35 پاؤنڈ ہے۔ اگر کوئی بھی شخص اس برگر کو ایک دفعہ میں ہی کھاجائےتو اسے اس کےپیسے بھی واپس کر دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس برگر میں 30 ہزار کیلویریز شامل ہیں۔

یعنی یہ برگر ایک عام آدمی کی دو ہفتے کی خوراک ہے۔ اگر کوئی شخص اس برگر کو ایک ہی وقت میں کھانے کی کوشش کرے گا تو یقیناً اسے ہسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولینس کو لازمی فون کرنا پڑے گا۔ کریگ نے پچھلے سال نومبر میں ایک برگر متعارف کرایا تھا جس کا وزن 5 سٹون(31.7515 کلوگرام) تھا۔28 سالہ کریگ کا کہنا ہے کہ اب وہ دنیا کا سب سے بڑا برگر تیار کرے گا۔

متعلقہ عنوان :