پاکستان اور زمبابوے کے مابین ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

ٹی ٹونٹی کیلئے فی ٹکٹ 250سے 1500،ون ڈے میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت 150، 300اور1000روپے رکھی گئی ہے مہمان زمبابوین ٹیم ( منگل )کوپاکستان پہنچے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائینگے

ہفتہ 16 مئی 2015 16:43

پاکستان اور زمبابوے کے مابین ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچز کیلئے ٹکٹوں کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونیوالی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کی ٹکٹوں کی فروختکے حقوق نجی بیکری کو دے دیئے گئے ہیں ،ٹکٹوں کی فروخٹ بیکری کی تمام شاخوں سے شروع کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مہمان زمبابوین ٹیم 19مئی ( منگل )کوپاکستان پہنچے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

دورے کے پہلے مرحلے میں دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل 22اور 24مئی کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد 26، 29اور 31مئی کو ون ڈے انٹرنیشنل ہوں گے۔یہ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔اس حوالے سے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ابتدائی 2ٹی ٹونٹی میچز کے لئے فی ٹکٹ 250سے 1500کے درمیان ہوگا اور عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کی وی آئی پی ٹکٹ 1500روپے میں فروخت ہوگی جبکہ جنرل انکلوژر کے لئے 250اور اوسط درجے کی ٹکٹ کے لئے 500روپے مقرر کئے گئے ہیں۔ تین ایک روزہ میچز کے لئے ٹکٹوں کی قیمت 150، 300اور 1000روپے رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :