لاہور‘ زمبابوے ٹیم کی آمد سے قبل ٹیم کو ایئر پورٹ سے سٹیڈیم لے جانے کیلئے فل ڈریس ریہرسیل

قذافی سٹیڈیم کے دونوں راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں‘سی سی پی او

ہفتہ 16 مئی 2015 17:33

لاہور‘ زمبابوے ٹیم کی آمد سے قبل ٹیم کو ایئر پورٹ سے سٹیڈیم لے جانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں زمبابوے ٹیم کی آمد سے قبل ٹیم کو ایئر پورٹ سے سٹیڈیم لے جانے کی فل ڈریس ریہرسیل کی گئی۔ اس موقعہ پر کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے مابین کھیلے جانے والے کرکٹ میچ کے موقعہ پر مہمان ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے کے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم کے فیروزپورروڈ اور گلبرگ کے دونوں راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ نشتر پارک میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہمان ٹیم کو ہر طرح کا تحفظ اور پروٹوکول فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے ایسے انتظامات کئے گئے ہیں کہ مہمان ٹیم کو خود محسوس ہوگا کہ سکیورٹی کے حوالے سے ان کے خدشات بے بنیاد تھے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم نہ صرف ہماری بلکہ پورے ملک کی مہمان ہے۔ ان کا تحفظ اور پروٹوکول ہمیں عزیز ہے۔