بھارت دہشت گردوں کو تربیت دے کر افغانستان کے راستے پاکستان داخل کررہا ہے،پاکستان میں بھارتی مداخلت اور ’را ‘کی دہشتگردی کی سب باتیں آج درست ثابت ہورہی ہیں،وطن عزیز کی سلامتی ، استحکام کیخلاف سازشیں قوم متحد ہوکرناکام بنائے،حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے ،خاموش نہیں رہ سکتے

امیر جماعۃ الدعوۃ ‘ پروفیسر حافظ سعید کا بہاولپور میں اجتماع سے خطاب

ہفتہ 16 مئی 2015 17:54

بھارت دہشت گردوں کو تربیت دے کر افغانستان کے راستے پاکستان داخل کررہا ..

لاہور /خانیوال/ بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) امیرجماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسرحافظ محمدسعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشت گردی کی سب باتیں آج درست ثابت ہورہی ہیں، بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچا ر کرنے کیلئے افغانستان کے راستے دہشت گردوں کو تربیت دیکر پاکستان داخل کررہا ہے،پاکستان میں فرقہ واریت اور لسانیت کی بنیاد پر قتل وغارت گری میں بھی بھارت ملوث ہے،وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیخلاف سازشیں قوم متحد ہوکرناکام بنائے،حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے ،اس مسئلہ پر خاموش نہیں رہ سکتے،فتنہ تکفیر نے امت مسلمہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے،مسلم معاشرے اس وقت قتل و غارت گری سے دوچار ہیں،پاکستان، مصر، شام اور خلیج کے دیگر ملکوں سمیت ہر جگہ یہی صورتحال ہے،اسلام کے نام پر کلمہ گو مسلمانوں پر کفرکے فتوے لگاکرقتل وغارت گری کرنے والے کسی صورت اسلام کے نمائندے نہیں ہیں،حکومت مصلحت پسندی چھوڑ کر دہشت گردوں اور ان کے سرپرست بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے،سیاسی ومذہبی جماعتیں پاکستان کوعدم استحکام سے دوچارکرنے کی ناپاک بھارتی سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو جماعۃ الدعوۃ کے زیراہتمام مرکز صدیق اکبرؓطارق آباد خانیوال میں بڑے اجتماع اورمرکزالبدرشکارپوری گیٹ بہاولپور میں کارکنا ن کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا کہ بھارت نے آج تک پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا اوراس کے خلاف سازشوں میں شریک ہے۔ہم تو پہلے بھی یہی کہتے رہے ہیں کہ پاکستان میں جتنے بڑے مسائل ہیں،چاہے وہ فرقہ وارانہ تعصبات ہوں‘دہشت گردی اور لسانیت کی بنیاد پر قتل وغارت گری ہو ،اس میں بھارت سرکار کی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ملوث ہے۔

آج یہ سب باتیں درست ثابت ہو رہی ہیں۔بھارت پاکستان میں شدت پسند عناصر کو استعمال کرکے اپنے مقاصد پورے کرنا چاہتا ہے۔اس موقع پر شرکاء اجتماع سے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما سیف اﷲ خالد ،نصرجاوید اور ضلعی امیر خانیوال مولانا سیف اﷲ،محمدبلال ودیگر نے خطاب کیا۔امیرجماعۃ الدعوۃ حافظ محمدسعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ صفورہ چورنگی بدترین دہشت گردی ہے۔

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ضروری ہوچکا ہے۔حکومت ایسے عناصر کو بے نقاب کرے جوملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ہرصوبے میں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں جسے دبانے کیلئے بھارت بالکل ناکام ہوچکا ہے۔بھارت سمجھتا ہے کہ پڑوسی ملک پاکستان میں انتشار برپا کرکے اپنے ملک کوٹوٹنے سے بچالے گا لیکن کشمیراور ناگا لینڈ کی تحریکیں اسے چین سے بیٹھنے نہیں دیں گی۔

کشمیر میں بار،بار پاکستان کا پرچم لہرانا یہ ثابت کرتا ہے کہ کشمیری آج بھی پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ صلیبی و یہودی مسلمانوں کے روحانی مرکز سعودی عرب کا گھیر ا تنگ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ان کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ نجران پر حوثیوں کے حملوں سے ثابت ہو گیا کہ ان کا اصل نشانہ سعودی عرب ہے۔ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن میں باغیوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر کے بہت احسن قدم اٹھایا ہے۔

اس سے پہلے دنیا کو معلوم نہیں تھا کہ یمن میں دشمنان اسلام کیا سازشیں کر رہے ہیں اور باغیوں کے پیچھے اصل قوتیں کونسی ہیں؟ لیکن اب سب کچھ کھل کر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم ممالک متحد ہو کر سرزمین حرمین شریفین کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔بہاولپور میں خطاب کرتے ہوئے حافظ محمدسعید نے کہا کہ فرقہ وارانہ بنیادوں پرتشدداسلام کی نمائندگی نہیں ہے۔

اسلام کا نام لیکر پشاور میں بچوں کے قتل اور کراچی میں بس میں گھس کر اسماعیلی فرقہ کے لوگوں کو مارنے جیسی وارداتیں کی جارہی ہیں۔مسلمان ملک اس وقت اس وقت سخت آزمائشوں میں مبتلا اور دشمنان اسلام کی سازشوں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں۔کلمہ گو مسلمانوں پر کفرکے فتوے لگاکرقتل وغارت گری کرنے والے جہادی نہیں فسادی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ ،لسانی فسادات اور دہشت گردی میں ملوث ہے۔

بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور بھارتی خفیہ ایجنسی راکی دہشت گردی کی باتیں اب سچ ثابت ہورہی ہیں۔بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے پاکستان میں دہشت گردگروپوں کی سرپرستی کررہا ہے ۔دنیا کے سامنے بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں شکست کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے یمن کو سازشوں کا مرکز بنا لیا ہے۔

نجران پر حوثیوں کے حملوں سے ثابت ہو گیا کہ ان کا اصل نشانہ سعودی عرب ہے۔دشمنان اسلام مسلمانوں کو قدموں پر کھڑا ہوتے دیکھ کر سخت پریشان ہیں۔حکمران و سیاستدان سطحی سیاست میں الجھنے کی بجائے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔ صلیبیوں و یہودیوں کی سازشوں کا توڑ صلاح الدین ایوبی اور نورالدین زندگی کا راستہ اختیا ر کرکے ہی کیا جاسکتا ہے۔

علماء کرام منبرومحراب کے ذریعہ مسلمانوں کو دشمنان اسلام کے مذموم عزائم سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن میں باغیوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر کے بہت احسن قدم اٹھایا ہے۔ اس سے پہلے دنیا کو معلوم نہیں تھا کہ یمن میں دشمنان اسلام کیا سازشیں کر رہے ہیں اور باغیوں کے پیچھے اصل قوتیں کونسی ہیں؟ لیکن اب سب کچھ کھل کر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم ممالک متحد ہو کر سرزمین حرمین شریفین کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔اس موقع پرشرکاء سے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا سیف اﷲ خالد،نصرجاوید،الشیخ عبدالطیف،ضلعی امیرجماعۃ الدعوۃ بہاولپور رانا عمرفاروق ودیگر نے بھی خطاب کیا۔