پنجاب حکومت نے دورہ زمبابوے کی سیکورٹی کے لیے وفاقی وزارت داخلہ سے ہیلی کاپٹر مانگ لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 مئی 2015 18:41

پنجاب حکومت نے دورہ زمبابوے کی سیکورٹی کے لیے وفاقی وزارت داخلہ سے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16مئی 2015 ء) پنجاب حکومت نے دورہ زمبابوے کی سیکورٹی کے لیے وفاقی وزارت داخلہ سے ہیلی کاپٹر مانگ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ سے ہیلی کاپٹر مانگ لیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے موَقف اختیار کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی موجودگی میچز کے دوران توجہ ہٹانے کا باعث بنے گی لہذا ہیلی کاپٹر کے استعمال سے گریز کرنا بہتر ہو گا۔ تاہم چوہدری نثار کے بیان کے باوجود وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :