جنوبی افریقہ نے پاکستانی سیمنٹ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگادی

ہفتہ 16 مئی 2015 19:24

جنوبی افریقہ نے پاکستانی سیمنٹ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگادی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) جنوبی افریقہ کی جانب سے سیمنٹ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگا دی گئی،ڈیوٹی کی شرح چودہ سے ستتر فیصد تک ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سے سیمنٹ کی برآمدات میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، جنوبی افریقہ نے تین ماہ کی چھان بین کے بعد پاکستانی سیمنٹ برآمدات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کردی ہے، سب سے زیادہ ڈیوٹی بیسٹ وے سیمنٹ پر عائد کی گئی ہے۔ دوسری جانب سب سے کم ڈیوٹی عائد کئے جانے پر ڈی جی کے سی ،کے مارکیٹ شیئر میں اضافہ متوقع ہے، جنوبی افریقہ پاکستانی سیمنٹ کے سب سے بڑی مارکیٹ ہے، مجموعی سیمنٹ برآمدات کا بیس فیصد جنوبی افریقہ بر آمد کیا جاتا ہے۔ `

متعلقہ عنوان :