پاکستان کے دورہ پر آنے والی زمبابوین کرکٹ ٹیم کیلئے میڈیکل کوریج پلان مرتب کر لیا گیا

قذافی اسٹیڈیم میں 20،ہوٹل میں 6بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کئے جائینگے ‘مہمان کھلاڑیوں کو دی جانے والی خوراک بھی ڈاکٹرز چیک کریں گے

ہفتہ 16 مئی 2015 19:51

پاکستان کے دورہ پر آنے والی زمبابوین کرکٹ ٹیم کیلئے میڈیکل کوریج پلان ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) پاکستان کے دورہ پر آنے والی زمبابوین کرکٹ ٹیم کیلئے میڈیکل کوریج پلان بھی مرتب کر لیا گیا ، قذافی اسٹیڈیم میں 20اور ہوٹل میں 6بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کرنے کے علاوہ مہمان کھلاڑیوں کو دی جانے والی خوراک بھی ڈاکٹرز چیک کریں گے ۔بتایا گیا ہے کہ چھ سال بعد کسی انٹر نیشنل کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے سلسلہ میں سکیورٹی سمیت دیگر انتظاما ت جاری ہیں۔

مہمان ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران قیام گاہ ، مقابلوں کے مقام قذافی اسٹیڈیم میں میڈیکل کوریج پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مہمان ٹیم کی نقل و حرکت کے دوران روٹ پر 16ایمبولینسز مختلف مقامات پر کھڑی ہوں گی۔ اسکے علاوہ قذافی اسٹیڈیم میں 20اور کھلاڑیوں کے لئے مختص ہوٹل میں 6بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کر کے ایمر جنسی اور جان بچانے والی تمام ادویات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم میں عارضی ہسپتال کی ذمہ داری جناح ہسپتال جبکہ ہوٹل میں قائم کئے جانیوالے عارضی ہسپتال کی ذمہ داری سروسز ہسپتال کی ہو گی جو وہاں ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف مہیا کرنے کے پابند ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کو ہیڈ آف دی اسٹیٹ کا درجہ دیا گیا ہے جسکے تحت کھلاڑیوں کو فراہم کی جانیوالی خوراک کو پہلے ڈاکٹرز چیک کرینگے۔

متعلقہ عنوان :