ٹنڈومحمدخان، پیپلز لیبر بیورو کا ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 16 مئی 2015 20:02

ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) پیپلز لیبر بیورو کا ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ، سخت نعریبازی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز لیبر بیورو یونین کاؤنسل ملاکاتیار کے کارکنان نے ڈویژنل نائب صدر ڈاکٹر سلطان مغل ، ضلعی صدر عبدالحکیم دستی ، غلام رسول جلالانی ، سکندر سومرو ودیگر کی قیاد ت میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعریبازی کی ، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف بے جا الزام تراشی بند کرے پیپلز پارٹی ملک کی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے ، پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمروں کا مقابلہ کیا ، لیکن عوام کے حقوق کی سودے بازی نہیں کی ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو ، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی جانوں کو نظرانے دیکر عوام کے حقوق کی جدوجہد کی ، پیپلز پارٹی کی موجود ہ قیادت آصف علی زرداری ، آپا فریال تالپور ، سید قائم علی شاہ کیخلاف الزام تراشی کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہے ورنہ پیپلز لیبر بیورو کے کارکنان ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا گھیراء کریں گے، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کیخلاف کی جانیوالی سازش کا حصہ نہ بنیں ۔

متعلقہ عنوان :