ممتاز بھٹو اورصفدر عباسی کا اتحاد کسی صورت عوام کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا، حاجی محمد امین لاکھو

ہفتہ 16 مئی 2015 20:03

ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) ممتاز بھٹو ، صفدر عباسی کا اتحاد کسی صورت عوام کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا ، ریٹائرڈ سیاستدانوں کا ٹولا پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے انصاف ، عوام کے گھروں کی دہلیز پر پہنچایا ، اتحاد بنانے والوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد امین لاکھو کی پریس کانفرنس ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد امین لاکھو نے اپنی رہائشگا ہ پر رپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ممتاز بھٹو اور صفد رعباسی کے بنائے جانیوالے اتحاد سے لاڑکانہ کی عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا ، ریٹائرڈ سیاستدانوں کو ٹولا پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ، جن سیاستدانوں نے عوام کو اپنے بنگلے سے دور رکھنے کیلئے شکاری کتے پال رکھے ہیں وہ عوام کو رلیف کیا پہنچائیں گے ، لاڑکانہ کی عوام ممتاز بھٹو ، صفدر عباسی ، منورعباسی کے کردار سے بخوبی واقف ہے ، لاڑکانہ سندھ دھرتی کا ایک مقدس شہر ہے ، جس میں بھٹو خاندان کی قبریں موجود ہیں ، جہاں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں بھٹو خاندان کے شہدائی جمع ہوکر بھٹو خاندان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہیں ، پیپلز پارٹی کے مخالفین نے ماضی میں بھی اتحاد بنائے لیکن سندھ کی عوام نے انہیں مسترد کردیا ، انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ بلا جواز سندھ حکومت کیخلاف واویلا کررہی ہے ، انہیں محترمہ بینظیر بھٹو کا شکر گذار ہوناچاہیے کہ محترمہ نے مفاہمی پالیسی پر عمل کرنے کا وعدہ کیا اور پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت مفاہمی پالیسی پر عمل کررہی ہے ، متحدہ قومی موومنٹ جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے جوکہ پیپلز پارٹی کے ورکروں کو کسی صورت قبول نہیں ، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہر سال محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ہزاروں جیالے اپنے خون کے عطیات پاک فوج کو ڈونیٹ کرتے ہیں ،پیپلز پارٹی پاک فوج کیساتھ ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ، انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی کے ورکر بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری ، آپا فریال تالپور ، سید قائم علی شاہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ، اس موقع پر ارشاد میمن ، عبدالشکور ترک ، محبوب نوتکانی ، حاجی عبدالغنی میمن ، رفیق وسان ، خدا ڈنو ویسریو ، گلزار بھٹی ، ڈاکٹر ایوب، ڈاکٹر میر حسن ملاح ودیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :