سکھر،مقامی بسکٹ فیکٹری میں دوران ڈیوٹی محنت کش جاں بحق ،ساتھی ملازمین اور ورثاء کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

ہفتہ 16 مئی 2015 20:03

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) مقامی بسکٹ فیکٹری میں دوران ڈیوٹی محنت کش جاں بحق ساتھی ملازمین اور ورثاء کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج انصاف کی فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے سائیٹ ایریا میں واقع غیر ملکی بسکٹ فیکٹری میں دوران ڈیوٹی نسیم کھوسو نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر کھوسو برادری کے افراداور ملازمین نے فیکٹری گیٹ کے سامنے دھرنا دیکر احتجاجی مظاہرہ کیا اورفیکٹری انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ مزدور کی ہلاکت کی انکوائری کرائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔