بین الصوبائی ہاکی چمپئن شپ2015، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ہاکی کیمپ کا معائنہ کیا

کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور سہولتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، کھلاڑی چمپئن شپ کے لئے بھرپور تیاری کریں‘ عثمان انور چمپئن شپ 23مئی کو سند ھ کے شہر میر پور خاص میں شروع ہورہی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہاکی ٹیم بھی چمپئن شپ میں شرکت کریگی

ہفتہ 16 مئی 2015 20:13

بین الصوبائی ہاکی چمپئن شپ2015، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ہاکی کیمپ کا معائنہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے 23مئی کو سندھ کے شہر میر پور خاص میں شروع ہونیوالی بین الصوبائی ہاکی چمپئن شپ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں لگائے گئے تربیتی کیمپ کا ہفتہ کے روز معائنہ کیا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کیمپ میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان سے سہولتوں اور تیاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا،کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ کھلاڑی بھرپور محنت کرکے کامیابی حاصل کریں، سپورٹس بورڈ پنجاب تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کررہا ہے، بہترین کوچ کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں، کھلاڑیوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کوچز محمد نواز اور رانا خالداقبال کوبھی ہدایت کی وہ کھلاڑیوں کی تربیت پر بھرپور توجہ دیں اور ان کو سخت ایکسرسائز بھی کرائی جائے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں صبح و شام ٹریننگ کے دو سیشن روزانہ منعقد کئے جارہے ہیں، کیمپ میں کھلاڑی حماد بھٹی، محمد عادل، عبدالرحمان، وقاص بٹ، عثمان، رضا، ابصر، فرحان، مہد، وقار، ریحان بٹ، علی، علی رضا، صیام، فیضان، مہتاب، حسنین، ابرار، علی حمزہ، یاسر، فرحان، احمر اور ریاض شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :