زمبابوے کا دورہ پاکستان کیلئے بڑا بریک تھرو ہے،انتخاب عالم

بڑی خوشی کی بات ہے پاکستان کے ویران میدان ایک بار پھرآباد ہونے جارہے ہیں،کریڈیٹ بورڈ اور چیئرمین کو جاتا ہے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 مئی 2015 20:31

زمبابوے کا دورہ پاکستان کیلئے بڑا بریک تھرو ہے،انتخاب عالم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ زمبابوے کا دورہ پاکستان کیلئے بڑا بریک تھرو ہے جس کا کریڈیٹ بورڈ اور چیئرمین کو جاتا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کے ویران میدان ایک بار پھرآباد ہونے جارہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم کو بھرپور سکیورٹی دی جائے گی جس کے بعد دیگرٹیمیں بھی پاکستان آنے کا سوچیں گی،انتخاب عالم نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں رکاوٹ کا سب سے بڑا مسئلہ لاء اینڈ آرڈر کا تھا، زمبابوے کی سکیورٹی ٹیم انتظامات سے مطمئن ہوکرگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :