زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان پرشائقین خوش

مہمان ٹیم کی بہتر انداز میں میزبانی کرکے دوسری ٹیموں کو بھی پاکستان آنے پر قائل کیا جاسکتا ہے، شائقین کرکٹ

ہفتہ 16 مئی 2015 20:31

زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان پرشائقین خوش

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان پرشائقین کرکٹ نے مسرت کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کی بہتر انداز میں میزبانی کرکے دوسری ٹیموں کو بھی پاکستان آنے پر قائل کیا جاسکتا ہے،دوہزار نو میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستانی میدان غیر ملکی ٹیموں کے لیے نوگو آریاز بن گئے،سیکورٹی کی خراب صورت حال کے باعث ورلڈ کپ، چیمپیئنزٹرافی، ایشیا کپ اور پاکستان کو باہمی سیریز سے بھی محروم ہونا پڑا، تاہم اب مایوسی کے سیاہ بادل چھٹنے کو ہیں، زمبابوے کی ٹیم دورہ کیلئے چند دنوں بعد پاکستان پہنچنے والی ہے، جس پر شائقین کرکٹ نے بے انتہا خوشی کا اظہار کیا،شائقین کرکٹ نے حکام سے اپیل کہ کہ وہ مہمان ٹیم کی میزبانی کے لیے بہتر سے بہترا انتظامات کریں،پرستاروں کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا افسوس نہیں کہ مہمان ٹیم کا دورہ صرف ایک شہر تک محدود رکھا گیا ہے انہیں امید ہے کہ آئندہ دورے میں ملک کے دیگر شہروں کو بھی میزبانی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :