چوبیسویں چیف آف ائیر سٹاف چیلنج پولو کپ 2015 کا فائنل

کالاباغ نے پی اے ایف بلیو کو 02 کے مقابلہ میں09 گولوں سے شکست دیدید

ہفتہ 16 مئی 2015 21:26

چوبیسویں چیف آف ائیر سٹاف چیلنج پولو کپ 2015 کا فائنل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) اسلام آباد کلب میں چوبیسویں چیف آف ائیر سٹاف چیلنج پولو کپ 2015 کا فائنل ہوا۔ فائنل میں کالاباغ نے پی اے ایف بلیو کو 02 کے مقابلہ میں09 گولوں سے شکست دی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چیف آف دی ائیر سٹاف سعید محمد خان نے جیتنے والی ٹیم کو چیف آف ائیر سٹاف چیلنج پولو کپ 2015کی ٹرافی دی۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔

کالاباغ نے پہلے چکر سے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی جب انہوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 03گول سکور کئے ۔ دوسرے چکرمیں بھی مزید 03گول سکور کر نے سے کالاباغ کی فتح یقینی ہو گئی ۔ تیسرے اور چوتھے چکر میں بالترتیب 02اور 01گول کے ساتھ کالاباغ نے یہ میچ با آسانی جیت لیا۔

(جاری ہے)

راجہ سمیع اﷲ نے جیتنے والی ٹیم کی طرف سے 05 گول کئے جب کہ پی اے ایف بلیو کی طرف سے سکواڈرن لیڈر فہد 02 گول کے ساتھ بہترین سکورر رہے۔

یہ ٹورنا منٹ 11مئی کو شروع ہوا جس میں پی اے ایف وائیپر ، پی اے ایف بلیو ، کالا باغ ،ہارس مین اور آسیان انٹرنیشنل کی ٹیموں نے شرکت کی۔ فوج اور سول کے اعلٰی عہدیداران اور شائقین کی بڑی تعداد نے فائنل میچ دیکھا۔پہلی مرتبہ چیف آف دی ائیر سٹاف چیلنج پولو کپ 1985 ء میں منعقد ہوا اس کے بعد سے یہ ہر سال با قاعدگی سے ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :