زرداری نےچیئرمین اسٹیل ملزسمیت کئی افرادقتل کرائے،ذوالفقار مرزا کے سنسنی خیز الزامات

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 16 مئی 2015 22:34

زرداری نےچیئرمین اسٹیل ملزسمیت کئی افرادقتل کرائے،ذوالفقار مرزا کے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مئی۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ اور پی پی کے باغی رہنما ذوالفقار مرزا نے سابقہ دوست آصف زرداری کے خلاف کی جانے والی گولا باری کو سرکاری بیان میں تبدیل کردیا۔ آصف زرداری کے خلاف کئی قتل کرانے کا الزام عائد کردیا۔

(جاری ہے)

درخشاں تھانے میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین اسٹیل ملز سجاد حسین، اپنی چچازاد بہن، پروفیسر شفیع قریشی، علی سنارا اور عالم بلوچ کو قتل کرایا اور یہ تمام قتل منظر عام پر لانے کے باعث میرے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔

انہوں نے بیان دیا کہ گزشتہ روز میری گرفتاری کیلئے جامشورو میں ایس ایس یو کے اہل کاروں کو ٹاسک دیا گیا تھا، گرفتاری کے بعد ایس ایس یو کے جوان فریال تالپر کا دیا گیا انجکشن مجھے لگاتے جس سے مجھے دل کا دورہ پڑتا اور میری موت ہوجاتی۔ ذوالفقار مرزا نے یہ بھی کہا کہ بدین تھانے میں میرے ساتھی ندیم مغل کے اغوا کا مقدمہ درج کرانے گیا تھا۔ تھانے میں ندیم مغل کے اغوا کے بجائے میرے خلاف ہی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :