انگلش 20 20 ، آفریدی کے پہلے میچ میں دو شکار ،3رنز بنائے

اتوار 17 مئی 2015 11:22

انگلش 20 20 ، آفریدی کے پہلے میچ میں دو شکار ،3رنز بنائے

چیسٹر لی سٹریٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17مئی ۔2015ء ) پاکستانی آل راؤنڈر شاہدآفریدی نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں اپنے افتتاحی میچ کے دوران نارتھمپٹن شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے 4اوورز میں 28رنز دے کر ڈرھم کے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرسکے ،انہوں نے 7ڈاٹ گیندیں کیں جبکہ بیٹنگ کے دوران انہوں نے 6 گیندیں کھیل کر3رنز ناٹ آؤٹ بنائے ۔

(جاری ہے)

ڈرھم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں پر 174رنز بنائے ،بارش کے باعث نارتھمپٹن شائر کو ڈی ایل میتھڈ کے تحت 8اوورز میں 89رنز کا ٹارگٹ ملا تاہم 5وکٹوں پر صرف 47رنز بن سکے اور41رنز سے شکست مقدربن گئی ۔