انگلش فٹ بال : سادیومانے کے 3گول ، ساؤتھمپٹن نے آسٹن ولا کو 6-1سے ہرا دیا

اتوار 17 مئی 2015 11:42

انگلش فٹ بال : سادیومانے کے 3گول ، ساؤتھمپٹن نے آسٹن ولا کو 6-1سے ہرا ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17مئی ۔2015ء ) انگلش فٹبال لیگ میں ساؤتھمپٹن نے آسٹن ولا کو6-1سے ہرادیا۔سادیومانے نے 4منٹ میں تین گول کرکے شاندار ہیٹرک کی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے دیگر میچز میں کوئنز پارک رینجرز نے نیوکیسل کو 2-1،ٹوٹنہم نے ہل سٹی کو 2-0،ایورٹن نے ویسٹ ہام کو2-1جبکہ کرسٹل پیلس نے لیورپول کو3-1سے ہرایا۔سندرلینڈ اور لیسسٹرسٹی جبکہ برنلے اور سٹوک کے میچزبغیر گول کے برابر رہے ۔